Site icon Meritnews

نائب ایرانی صدر کی جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے جنگ بندی میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی فعال شرکت کا اعلان کر دیا۔
جاری بیان میں ایرانی نائب صدر نے کہا کہ مذاکرات کا ہدف اپنی فوجی کامیابیوں کو سفارتی طور پر مزید تقویت دینا ہوگا، امریکا کی دھوکہ دہی والی فطرت کے سبب گہرے شکوک و شبہات باقی رہیں گے۔

محمد رضا عارف کا مزید کہنا تھا کہ 40 روزہ جنگ میں ایران نے دشمن کے اندازے غلط ثابت کیے، انہوں نے ایرانی قوم کے عزم کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔

Exit mobile version