• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت یکدم بڑھ گئی اور فی تولہ کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں محض 2 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 1 ہزار 804 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 4200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

    رواں ماہ سونے کی قیمت 18 ہزار 500 روپے تولہ اضافہ ہوا ، سونا اس سے قبل 7 اگست 2020 کو 1 لاکھ 32 ہزار روپے کی ترین سطح پر آیا تھا۔

    فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 168 روپے ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت میں بالترتیب 50 روپے اور 42.87 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمتیں 1520 روپے اور 1303.15 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    70 مناظر