Site icon Meritnews

ایران نے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر پاکستان کو جواب دے دیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں جنگ بندی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عقلمند شخص ایسی صورتحال کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 15 نکاتی امریکی منصوبہ غیر منطقی اور افسانوی ہے، ایران کے توانائی اور صنعتی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی باتیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی جنگی جرائم اور انسانیت کیخلاف جرم کے مرتکب ہوں گے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر ہم سمجھتے ہیں کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ یہ ضمانت بھی چاہیئے کہ مستقبل میں جنگ دوبارہ نہ ہو اور یہ ضمانتیں کسی بین الاقوامی ادارے سے نہیں بلکہ طاقت اور جوابی حملوں کے ذریعے حاصل ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی دراصل صرف ایک وقفہ ہوتا ہے جس سے مخالف فریق کو دوبارہ طاقت حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ایران کا اصل مطالبہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہے نہ کہ وقتی توقف کرنا ہے۔

ترجمان ایرانی دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران نے جنگ بندی کیلئے مطالبات کا جامع فریم ورک تیار کرلیا ہے جسے مناسب وقت پر سامنے لایا جائے گا

Exit mobile version