Site icon Meritnews

قطر جانے والے پاکستانیوں کے لئے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل

قطر جانے والے پاکستانیوں کے لئے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کر دی گئی۔
قطر میں پاکستان کی ایمبسی نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث قطر میں ویزا آن ارائیول دستیاب نہیں، پاکستانی شہری قطر جانے سے پہلے پیشگی ویزا حاصل کریں، بغیر ویزا قطر سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

سفارتخانے کے حکام نے بتایا کہ قطر روانگی سے قبل مناسب ویزا لازمی حاصل کریں، قطر کے سفر کے لئے پاکستانیوں کو نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

ویزا آن ارائیول بند کر دیا گیا، پاکستانی مسافروں کو پیشگی ویزا لینے کی ہدایت کر دی گئی، پیشگی ویزا نہ ہونے پر قطر میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

Exit mobile version