Site icon Meritnews

چین کی ایران جنگ بندی کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت

چین نے ایران جنگ بندی کے لئے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کر دی۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو سراہتا ہے اور پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

ماؤننگ نے کہا کہ چین اس بات کا خواہاں ہے کہ پاکستان سمیت متعلقہ تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ مشترکہ طور پر جنگ بندی کو فروغ دیا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جاسکے۔

Exit mobile version