Site icon Meritnews

وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی وزیرِاعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دفتر میں آمد پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک نے شرکت کی۔

اس سے قبل اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی، پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے، سفارتکاری اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

Exit mobile version