Site icon Meritnews

ترجمان پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے مسترد کر دیئے

پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے مسترد کر دیئے۔
اپنے بیان میں ترجمان پاسداران انقلاب ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا تھا کہ کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ آپ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں، ٹرمپ اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مرضی کے بغیر تیل کی پرانی قیمتیں واپس آئیں گی اور نہ ہی پرانا نظام۔

ابراہیم ذوالفقاری کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کارروائی کا خیال ختم ہونا چاہیے، ہماری پہلی اور آخری بات یہی ہے، ہم آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر رضا مند ہے، ایران میں نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے، ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے، اس نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا۔

Exit mobile version