Site icon Meritnews

ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر آمادہ، ہر قیمت پر معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہم ایران میں بہتر افراد سے بات کر رہے ہیں اور وہ ڈیل چاہتے ہیں، نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیووٹکوف اور مارکوروبیو متحرک ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جنگی صلاحیت مکمل طور پر ختم کر دی گئی، ایران کی نئی قیادت معاہدہ کرنے جارہی ہے، ہم اسے رجیم چینج کہہ سکتے ہیں، ایران میں ہم کھلے عام کارروائیاں کر رہے ہیں، کوئی روکنے والا نہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر آمادہ ہے، ایران رضا مند ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا۔

Exit mobile version