Site icon Meritnews

یورپ کی روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی کے امریکی فیصلے کی مخالفت

یورپی رہنماؤں نے روسی تیل کی خریداری پر عائد پابندیوں میں عارضی طور پر نرمی کے امریکی فیصلے پر تنقید کی ہے۔
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے نتیجے میں دیگر ممالک کو وہ روسی تیل خریدنے کی اجازت ہو گی جو پہلے ہی سمندر میں جہازوں پر لدا ہوا ہے لیکن پابندیوں کی وجہ سے فروخت نہیں کیا جا سکا ہے۔

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے امریکی فیصلے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے یورپ کی سلامتی متاثر ہوتی ہے، پابندیوں میں نرمی سے یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے روسی وسائل میں اضافہ ہو گا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اس اقدام سے روس کو 10 ارب ڈالر کا فائدہ پہنچ سکتا ہے، یقینی طور پر اس سے امن میں مدد نہیں ملے گی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کا اعلان ’کسی بھی صورت‘ پابندیاں ہٹانے کا جواز نہیں بنتا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا کا موقف ہےروس پر پابندیاں برقرار رہنی چاہئیں۔

Exit mobile version