Site icon Meritnews

برطانیہ نے امریکا کو ایران کیخلاف فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے امریکا کو ایران کیخلاف اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ امریکا نے فوجی اڈوں کے استعمال کیلئے اجازت طلب کی تھی، امریکا کی درخواست قبول کر لی ہے، ایرانی میزائل ڈپو یا لانچرز کے خلاف برطانوی اڈے استعمال کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہمارا فرضِ ہے، ہمارے طیارے دفاعی کارروائیوں کیلئے فضا میں ہیں، خلیجی پارٹنرز دفاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر سٹارمر نے امریکا کو اپنے فضائی اڈوں کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر فضائی حملے کیلئے برطانوی رائل ایئر فورسز کے بیسز استعمال کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن برطانوی حکومت نے قانونی خدشات کے باعث اس کی منظوری نہیں دی تھی۔

Exit mobile version