Site icon Meritnews

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد میں مسجد پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔
سلامتی کونسل کے اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور 92 زخمی ہوئے، سلامتی کونسل ارکان نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا دہشتگردی بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے، دہشت گرد کارروائیوں کے مرتکب افراد، منصوبہ سازوں، مالی معاونین، سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

ارکان سلامتی کونسل کا کہنا تھا تمام ریاستیں اس سلسلے میں حکومت پاکستان کیساتھ تعاون کریں، دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی جرم ہے اور کسی صورت قابل جواز نہیں، تمام ریاستیں یواین منشور اور بین الاقوامی قانون کے تحت دہشتگرد کارروائیوں کا مقابلہ کریں۔

Exit mobile version