Site icon Meritnews

صدر ٹرمپ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو ملک کی ترقی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو ملک کی ترقی کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
صدر ٹرمپ ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ امریکا معاشی ترقی میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، حکومت کو بغیر کسی تاخیر کے فنڈز دینے کیلئے کانگریس سے مذاکرات جاری ہیں، ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کا ستمبر تک فنڈنگ پر اتفاق ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور کوسٹ گارڈ کے بجٹ میں توسیع بھی شامل ہے، امید ہے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس بجٹ کے حق میں ووٹ دیں گے۔

Exit mobile version