Site icon Meritnews

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا خلیج میں عسکری سرگرمیاں بڑھنے پر اظہار تشویش

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس خلیج میں عسکری سرگرمیاں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے کہا کہ فریقین کو زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جس سے صورتحال خراب ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مسئلے کو مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کیا جاسکتا ہے، علاقائی کشیدگی کم کرنے کی تمام کوششوں کو سراہتے ہیں، فریقین کشیدگی کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

Exit mobile version