• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

    پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    پاک بحریہ نے بھارتی بحریہ کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، جاسوسی کیلئے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی آبدوز کو واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز نے 16 اکتوبر کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پیشہ ورانہ مہارت سے بحری افواج نے بھارتی عزائم ناکام بنا دیئے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ نے پی این لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیرکرافٹ کے ذریعے دشمن کی آبدوز کا وقت سے پہلے سراغ لگا لیا، یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ اور بھارت کی سازشی ذہنیت کا عکاس ہے۔ پاکستان شروع سے ہی پرامن بقائے باہمی کے نظریئے کا حامی ہے جبکہ بھارت چانکیہ سیاسی چالیں چلنے سے باز نہیں آتا۔

    75 مناظر