کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ڈالر کی اونچی اڑان، 92 پیسے مہنگا
انٹربینک میں امریکی ڈٓالر مزید مہنگا، پاکستانی روپے کے مقابلے قدر میں 92 پیسے اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتہ کے پہلے روز امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 92 پیسے اضافے سے ڈالر 172 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو پاکستانی معیشت کیلئے منفی پیشرفت قرار دیا ہے۔