بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں: شیری رحمان
شیری رحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں، عوام پر اربوں روپے کا بوجھ منتقل کیا جا رہا ہے، حکومت نے 3 سال میں بجلی کی قیمت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا۔
نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 1.68 فی یونٹ اضافہ کر کے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ منتقل کیا جا رہا ہے، اس حکومت نے 3 سال میں بجلی کی قیمت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے ساتھ تباہی سرکار آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے جا رہی ہے،اوگرا نے حکومت کو پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 10 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دی ہے، تین سال پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے سے زائد اضافہ کر کے کہتے ہیں یہ ایماندار ہیں۔
Advertisements