Site icon Meritnews

پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 72 ہزار 400 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا تھا۔

Exit mobile version