کراچی انٹر کالجیٹ رسہ کشی کے شاندار مقابلے، لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی مہارت دکھائی
کراچی میں انٹر کالجیٹ رسہ کشی کے شاندار مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں نے بھی خوب مہارت دکھائی، خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں، اس دوران وہ زخمی بھی ہوئیں۔
خواتین کو صنف نازک کہا جاتا تھا لیکن اب وہ دور ہوا پرانا، کراچی میں انٹر کالجیٹ ٹگ آف وار کے سنسنی خیز مقابلوں میں لڑکیاں بھی کسی سے کم نہ دکھائی دیں۔ کس میں ہے کتنا دم، طاقت کے اس مقابلے میں بوائز اور گرلز کی 34 ٹیمیں ان ایکشن رہیں، لڑکیوں نے بھی جیت کے لئے لگایا خوب زور، رسہ کھینچنے کی کوشش میں گری بھی اور ہاتھ بھی زخمی ہوئے۔
رسہ کشی کے مقابلوں میں کسی نے پہلی بار شرکت کی تو کسی نے اگلی بار شکست کا بدلہ لینے کی ٹھانی۔
لڑکوں کا مقابلہ ویلز ٹیم نے جیتا جبکہ خواتین کیٹگری میں ڈی ایچ اے کالج نے میدان مارا، ،شرکاء نے بھی اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھایا۔
Advertisements