• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 10 گھنٹے 45 منٹ بعد بحال

    لاہور ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 10 گھنٹے 45 منٹ بعد بحال ہوگیا۔ کئی پروازوں کا رخ دیگر شہروں کی جانب موڑا گیا۔ غیر ملکی کارگو جہاز کا ٹائر پھٹنے کے باعث رن وے بند ہو گیا تھا۔

    علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ انتظامیہ 9 گھنٹے سے زائد کوشش کے بعد کارگو طیارے کو رن وے سے ہٹانے میں کامیاب ہوگئی۔ 40 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں، کراچی، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد کی جانب متعدد طیاروں کا رخ موڑا گیا۔
    کارگو طیارہ پارکنگ میں گراؤنڈ کر دیا گیا۔ نجی کمپنی کے طیارے کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث رن وے بند کیا گیا تھا۔ سینکڑوں مسافر مشکلات کا شکار رہے۔

    گزشتہ روز شام چھ سے سات کے درمیان نجی کمپنی کے کارگو طیارے کی ٹیک آف کے وقت ٹائروں کو آگ لگ گئی جس پر فائر فائٹرز نے آگ پر کنٹرول کیا۔ طیارے میں لوڈ ہونے پر انجینیرنگ ڈیپارٹمنٹ نے طیارہ خالی کر کے ہٹانے کی تجویز دی۔ طیارہ لاہور ایئر پورٹ کی سیکنڈری رن وے پر 9 گھنٹے سے زائد کھڑا رہا۔

    Advertisements
    147 مناظر