• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • دیہی خواتین ملک کا بڑا سرمایہ ہیں، معاشرے کی ترقی میں ان کا کلیدی کردار ہے، عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دیہی خواتین ملک کا بڑا سرمایہ ہیں، معاشرے کی ترقی میں ان کا کلیدی کردار ہے، ان کی حالت زار میں بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں دیہی خواتین کا کلیدی کردار ہے، پنجاب میں دیہی خواتین کھیتی باڑی، دستکاری، لائیوسٹاک اور دیگر کاموں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں، دیہی خواتین دیہی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، دیہی خواتین ملک کا بڑا سرمایہ ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دیہی معیشت کی ترقی میں خواتین کا کردار قابل ستائش ہے، دیہی خواتین نہایت محنتی ہیں اور حکومت دیہی خواتین کی ترقی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے، دیہی خواتین کی حالت زار میں بہتری کے لئے اقدامات ہماری ذمہ داری ہے، آج ہمیں بحیثیت قوم معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دیہی خواتین کے مثبت کردار کا اعتراف کرنا ہے، ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ دیہی خواتین کو ان کے حقوق کی فراہمی کیلئے مزید موثر اقدامات کرینگے۔

    Advertisements
    78 مناظر