• ارشد شریف قتل کیس: سپریم کورٹ کا ایس جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    اشتہارات
  • نیب ٹیم کی 15 گھنٹے بعد واپسی: اثاثہ جات کیس میں آغا سراج کی گرفتاری نہ ہوسکی

    سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے کا معاملہ، نیب ٹیم کو گرفتاری میں کامیابی نہ مل سکی۔ 15گھنٹے بعد نیب ٹیم آغا سراج کے گھر سے واپس چلی گئی۔
    گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخ کی تھی۔ جس کے بعد سے نیب متحرک ہے۔ آغا سراج عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، عدالتی فیصلے کے بعد نیب ٹیم کو سندھ ہائیکورٹ سے روانہ ہونا پڑا تھا۔

    نیب ٹیم گزشتہ روز ہی اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر پہنچ گئی تھی تاہم نیب اہلکار گھر کے اندر داخل نہیں ہوسکے اور 15 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد ٹیم واپس چلے گئی۔ آغا سراج درانی سے یکجہتی کیلئے پی پی کارکنان بھی ان کی رہائشگاہ پہنچے اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    آغا سراج پر ایک ارب روپے سے زائد غیرقانونی آمدن سے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت 8 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جبکہ آغا سراج درانی کی اہلیہ، تین بیٹیوں، بیٹے اور ملزم گلزار کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔

    یاد رہے سندھ ہائیکورٹ آغا سراج درانی اور دیگر کی ضمانت منظور کر چکی تھی، تاہم نیب نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ عدالت عظمی نے معاملہ واپس ہائیکورٹ بجھوایا تھا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ضمانت پر فیصلے کے لئے دو ججز پر خصوصی بینچ تشکیل دیا جس نے فیصلہ دیا۔

    Advertisements
    129 مناظر