Site icon Meritnews

امریکا نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے معطل کر دیئے

امریکی محکمہ خارجہ نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے معطل کر دیئے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا افغان شہریوں کے ویزوں پر عارضی طور پر پابندی لگائی گئی ہے، امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز نے بھی تمام پناہ گزین درخواستوں پر فیصلہ روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا تھا، افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی تھیں۔

امریکی ادارہ برائے شہریت و امیگریشن سروسز کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں امریکا آئے غیرملکیوں کی جانچ پڑتال ہوگی، افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ فوری روک دی گئی ہے۔

اقدام سکیورٹی اور ویٹنگ پروٹوکولز کے مزید جائزے تک جاری رہے گا۔

دوسری طرف افغان مہاجرین نے درخواست کی ہے کہ امریکا مہاجرین کی درخواستوں پر کارروائی نہ روکے۔

Exit mobile version