• بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کے 171 رنز کے جواب میں بھارت کی 4 وکٹیں گرگئیں۔

    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

    بھارت نے 11 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے ہیں، بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شبمن گل تھے جو 47 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔

    123 کے مجموعی اسکور پر ابھیشیک شرما ابرار کا شکار بنے، انہوں نے 39 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے شاندار 74 رنز بنائے۔

    اس سے قبل بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے

    166 مناظر