• سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور کمشنر زید بن مقصود کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس

    بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ پنجاب، لاہور، فون نمبر:99201390
    فرحان علی/اعجاز
    ہینڈآؤٹ نمبر1757
    سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ اور کمشنر زید بن مقصود کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس
    ڈی سی لاہورسید موسی ٰ رضا، سی ٹی اواطہر وحید، ڈی آئی جی(آپریشنز)محمد فیصل کامران سمیت سینئر پولیس افسران کی شرکت
    آغا شاہ حسین قزلباش،مولانا محمد علی نقشبندی،مفتی عمران الحسن، مفتی عمران حنفی، سیدعلی مہدی،حافظ محمد زبیر،خرم نقوی کی بھی شرکت
    اجلاس میں محرم الحرام کے دوران قیام ِامن اورسکیورٹی انتظامات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
    سی سی پی او کی پیچ ورک، تجاوزات کے خاتمے، لائٹس کی تنصیب، مون سون کے پیش نظر کھمبوں میں کرنٹ اور سیوریج سمیت دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی
    سی سی پی او کی مجالس کے اوقات ِ کار، ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ پلان جلد فائنل کرنے کی ہدایت
    محرم الحرام کی مجالس،عزاداری جلوسوں اور شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔سی سی پی او لاہور
    مجالس و جلوسوں کے اوقات ِ کار اورمقررہ روٹ کی پابندی پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔بلال صدیق کمیانہ
    لاہور19جون:سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ اور کمشنر زید بن مقصود کی زیرصدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی سی لاہورسید موسی ٰ رضا، سی ٹی اواطہر وحید، ڈی آئی جی(آپریشنز)محمد فیصل کامران،ایس ایس پی (آپریشنز)تصور اقبال، ایس پی (ڈولفن سکواڈ)،ایس پی(ہیڈ کوارٹرز)اورڈویژنل ایس پیز(آپریشنز) سمیت متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر آغا شاہ حسین قزلباش،مولانا محمد علی نقشبندی،مفتی عمران الحسن، مفتی عمران حنفی، سیدعلی مہدی،حافظ محمد زبیر،مولانا محمود الحسن اورخرم نقوی سمیت ضلعی امن کمیٹی کے دیگرارکان اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، مجالس اور جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور منتظمین بھی موجود تھے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران قیام ِامن اورسکیورٹی انتظامات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مجالس و جلوسوں کے منتظمین نے اجلاس کو محرم الحرام کے حوالے سے متوقع مسائل سے آگاہ کیا۔
    سی سی پی اونے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پیچ ورک، تجاوزات کے خاتمے، لائٹس کی تنصیب، مون سون کے پیش نظر کھمبوں میں کرنٹ اور سیوریج سمیت دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے مجالس کے اوقات ِ کار، ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ پلان جلد فائنل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں امام بارگاہوں پرسکیورٹی مورچوں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہورنے ڈویژنل ایس پیز کو امن کمیٹی ممبران اور منتظمین ِمجالس و جلوس سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ،کمیونٹی لیڈرز، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے محرم الحرام پرامن بنائیں گے۔
    سی سی پی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس،عزاداری جلوسوں اور شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قیام ِ امن اور مذہبی رواداری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مجالس و جلوسوں کے اوقات ِ کار اورمقررہ روٹ کی پابندی پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوس کیلئے ایک داخلی اور خارجی راستہ مختص کیا جائے۔سی سی پی اونے کہا کہ امام بارگاہوں کے بانیان، منتظمین، متولیوں اور رضا کاروں کے تعاون سے مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کی موثر چیکنگ کویقینی بنایا جائے گا۔ اسی طرح مجالس اور جلوسوں میں شریک خواتین اور بچوں کی سکیورٹی و کلیئرنس کیلئے لیڈی پولیس کے ساتھ ساتھ رضا کارخواتین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔
    کمشنرلاہورزید بن مقصود نے امن و امان کے قیام کیلئے امن کمیٹی اور علما کرام کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات اورمسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ امن کمیٹی کے ممبران، منتظمین، متولیوں اور لائسنس ہولڈرز نے محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
    ٭٭٭٭

    156 مناظر