• ایس ایچ او تھانہ احمد آباد کی سربراہی میں منشیات فروشوں کیخلاف موثر کاروائیاں 2بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت2 ملزمان گرفتار

    ایس ایچ او تھانہ احمد آباد کی سربراہی میں منشیات فروشوں کیخلاف موثر کاروائیاں
    2بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت2 ملزمان گرفتار،قبضہ سے 520گرام چرس،1120گرام ہیروئن، برآمد
    قلعہ احمد آباد ( بیورو چیف مرزا زاہد شکیل) قلعہ احمد آباد ڈی پی ا و نارووال کی سربراہی میں نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ احمد آباد نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ ہولڈر ز کیخلاف کریک ڈاؤن میں 02 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے قدیر کے قبضہ سے 01کلو120گرام ہیروئن اور عمران کے قبضہ سے 520گرام چرس برآمد کرلی جبکہ دوسری کاروائی میں ناجائز اسلحہ ہولڈر ز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ناجائز اسلحہ ہولڈر رحمان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمدکرلیا۔تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ احمد آباد عمر مشتاق واہلہ نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تھانہ قلعہ احمد آباد سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں تھانہ قلعہ احمد آباد پولیس کے تمام آفیسران و ملازمان ہمہ تن کو شاں ہیں۔

    972 مناظر