
چوچک: نواحی گاؤں میں نوجوان لڑکی نے گھریلو ناچاکی پر خود کشی کر لی
چوچک کے نواحی گاؤں سخی ابدال میں نوجوان لڑکی نے گھریلو ناچاکی پر خود کشی کر لی
مقتولہ کے بھائی افضل نے اپنے بہنوئی الطاف کے خلاف تھانہ چوچک میں قتل کی درخواست دے دی
چوچک ( نمائندہ خصوصی ) تھانہ چوچک کی حدود میں گاؤں سخی ابدال میں نوجوان لڑکی نے شوہر سے تلخ کلامی اور گھریلو ناچاقی پر زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا مقتولہ کی شناخت اللّہ رحمت کے نام سے ہوئی، مقتولہ کے بھائی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے بہنوئی نے الطاف طافو نے اس کی بہن اللّہ رحمت کو زہر دے کر قتل کیا ہے اور اس کے خلاف تھانہ چوچک میں قتل کے مقدمہ کی درخواست دائر کر دی جس پر ایس ایچ او تھانہ چوچک رائے غلام رسول نے تفتیش شروع کردی جو کہ بعد از پولیس تفتیش اس کو خودکشی کا واقع قرار دیا گیا اور 174 کی کارروائی کر دی گئی یاد رہے کہ مقتولہ رحمت نے ڈیڑھ سال قبل الطاف عرف طافو سے لو میرج کی تھی اور الطاف کے گھر والے اس شادی پر راضی نہ تھے
295 مناظر