• سینئر اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

    معروف اداکار، صدا کار اور ہدایت کار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
    طلعت حسین کے انتقال کی افسوسناک خبر اُن کی صاحبزادی تزین حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ کے ذریعے دی
    تزین حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر والد طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ میرے پیارے والد طلعت حسین صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

    اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد طلعت حسین کی مغفرت کیلئے دُعا کریں۔

    اداکار طلعت حسین کے بیٹے اشعر حسین کا کہنا ہے کہ تمام فیملی ممبرز کراچی پہنچ چکے ہیں، طلعت حسین کی نمازجنازہ نمازعصر کے بعد ادا کی جائے گی جبکہ ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں تدفین کی ہو گی۔

    224 مناظر