
اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کی حساس ادارے کی نشاندہی پر کاروائی
اوکاڑہ( آفاق منظر سے ) اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے حساس ادارے کی نشاہدہی پر کاروائی کرتے ہوۓ جعلی دودھ کی گاڑی ڈرائیور سمیت پکڑ لی۔ گاڑی میں 5000 ہزار لیٹر جعلی دودھ موجود تھا۔ تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے حساس ادارے کی نشاہدہی پر اندرون جی ٹی روڈ انوار شہید کالونی پل کے قریب کارروائی کرتے ہوۓ جعلی دودھ کی گاڑی ڈرائیور سمیت پکڑ لی۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق گاڑی میں 5 ہزار لیٹر جعلی دودھ موجود تھا دودھ والی گاڑی ہڑپہ سے سپلائی کے لیے رینالہ خورد آرہی تھی ڈرائیور کے مطابق دودھ مبینہ طور پر سرکاری ادارے میں سپلائی کیا جانا تھا اسسٹنٹ کمشنر اور فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں دودھ کو مقامی نہر میں ضائع کر دیا گیا جبکہ سٹی پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
457 مناظر