
صوبائی وزیر لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ و معدنیات ابراہیم مراد کا ضلع اوکاڑہ کا دورہ
اوکاڑہ( آفاق منظر سے )صوبائی وزیر لائیو سٹاک، ٹرانسپورٹ و معدنیات ابراہیم مراد کا ضلع اوکاڑہ کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں عزاداری کے جلوس کی روٹوں کی صفائی ستھرائی سمیت مجالس کے انعقاد کے موقع پر فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی بتایا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر منصور امان نے محرم الحرام میں سیکیورٹی پلان سے متعلق بریفنگ دی صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے ڈپٹی کمشنرآفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا انہوں نے کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر متعین عملہ سے شکایات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی چیک کی بعد ازاں صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر منصور امان کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا انہوں نے مرکزی امام بارگاہ میں قائم کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا اور مرکزی امام بارگاہ میں قائم میڈیکل کیمپ کے قیام پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ مرکزی جلوس کے روٹ پر جو عارضی تجاوزات رہ گئی ہیں ان کو فوری طور پر ختم کیا جائے نویں دسویں محرم الحرام کے موقع پر میونسپل کمیٹیاں 24 گھنٹے فیلڈ میں اپنے فراٸض سر انجام دیں اور بارش ہونے کی صورت میں جلوس کے راستوں میں کھڑے ہونے والے پانی کی فوری نکاس کے لیے تمام مشینری فعال ہونی چاہیے انہوں نے ہدایت کی کہ عزاداروں کی طبی امداد کے لیے میڈیکل کیمپ مکمل طور پر فعال ہوں اور تمام ادارے نویں دسویں محرم الحرام کے موقع پر مربوط انداز میں اقدامات کریں.
414 مناظر