عمران نیازی کی بے نیازیاں نگران حکومت نے ایک اور شوشہ چھوڑ دیا: راؤ اجمل خاں
عمران نیازی کی بے نیازیاں نگران حکومت نے ایک اور شوشہ چھوڑ دیا راؤ اجمل خاں۔
الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے ن لیگ کامیابی سے ہمکنار ہوگی ن لیگی ایم این اے
اوکاڑہ(میاں سلیم بشیر کامیانہ ڈسٹرکٹ رپورٹر)ن لیگی راہنما سدا بہار ممبر قومی اسمبلی راؤ محمد اجمل خاں نے کہا یوٹرن نیازی کی بے نیازیوں میں سے عوام کیلئے ایک اور تحفہ عبوری حکومت بننے کا شوشہ چھوڑ دیا نیازی ملک کو سیاسی انتشار کی طرف لے جاکر عوام کو مزید گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہے جس سے ملک کی معیشت کو بڑا نقصان ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ ضلعی وائس چیئرمین راؤ سعد اجمل، بیرسٹر راؤ فہد اجمل کے ہمراہ صدر رینالہ پریس کلب راؤ عتیق گوہر ، سینئر نائب صدر شیخ آصف علی سے موجودہ سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ و عبوری حکومت کا شوشہ بے معنی ہے الیکشن اپنے مقررہ کردہ وقت پر ہوں گے جب سے نیازی سیٹ سے اترا ہے تب سے یہ مختلف قسم کے انتشار پھیلا رہا ہے کبھی کسی ادارے کے خلاف اور کبھی کسی کے یہ ملک پاکستان میں پتلی تماشہ بند کرے اور انتظار کرے فواد چوہدری کی بات کہ میاں نواز شریف نے مارشل لا لگوانے کی کوشش کی پر کہا کہ یہ سراسر جھوٹ پر مبنی بات ہے نیازی سمیت اس کا پورا ٹولہ ہر کسی پر الزام لگاتے ہیں اور بعد میں یوٹرن لے لیتے ہیں الزام تراشی بے نیازیوں میں صف اول ہے۔
413 مناظر