• ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کے نوٹس پر پنجاب بار کونسل کے عہدیدار سے بھتہ مانگنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کے نوٹس پر پنجاب بار کونسل کے عہدیدار سے بھتہ مانگنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار۔
    سول لائنز انویسٹی گیشن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا،

    ملزم عزیر عرف گلو بٹ نے کالعدم تنظیم کا رکن بن کر پنجاب بار کونسل کے عہدیدار سے 50لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا،
    ملزم نے رقم نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں،ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز،

    ملزم نے سادہ لوح شہریوں کے موبائل نمبرز پر جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ بنا رکھے تھے،ایس پی زین عاصم
    ملزم فیک واٹس ایپ سے لوگوں کو جعلی ڈگریاں، ویزے اور نادرا ڈیٹا سمیت کریمنل ریکارڈ کلیئر کروانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتا تھا،

    ملزم عزیر بٹ کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشی سمیت متعدد مقدمات ٹریس،ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز
    مجرم خواہ کتنا ہی چالاک کیوں نا ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ایس پی زین عاصم
    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سنگین نوعیت کے کرائم میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان

    279 مناظر