جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس سول سوسائٹی اور صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا ضروری ہے: ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ خورد نعیم سکندر
جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس سول سوسائٹی اور صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا ضروری ہے ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے تعاون و نشاندھی کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ، ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ خورد نعیم سکندر ۔۔
رینالہ خورد (اعجازطاہرقادری سے ) ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ خورد نعیم سکندر نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ کے صدر اعجاز طاہر قادری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کی عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ انہیں جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنی ٹیم کے ساتھ ہمہ وقت تیار رہتا ہوں شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ایکشن پلان تیار کرلیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں تمام شہریوں کے لئے تھانہ سٹی رینالہ خورد کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں ان کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کریں گے ، رینالہ خورد میں جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس اور صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا ضروری ہے۔ صحافیوں کے تعاون کے بغیر جرائم کا خاتمہ کسی صورت ممکن نہیں،۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ خورد نعیم سکندر نے آر یو جے ضلع اوکاڑہ کے صدر و چیئرمین تحصیل پریس کلب رینالہ خورد اعجاز طاہر قادری کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ، وفد میں جنرل سیکرٹری چوچک پریس کلب رجسٹرڈ رائے رضوان اقبال کھرل اور جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب رجسٹرڈ اوکاڑہ چوہدری تسکین کمبوہ شامل تھے ، ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ خورد نعیم سکندر نے مزید کہا کہ ماتحت عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ تھانہ سٹی میں آنے والے ہرمظلوم سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور مجھے کسی ملازم کے خلاف کوئی شکایت نہ ملے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔