لانگ مارچ یا محاصرہ
تحریر جاوید کمیانہ
دھرنا،لانگ مارچ،ٹرین مارچ پاکستانی سیاست کا اہم حصہ رہے وہ حکومت وقت کے مشکلات پیدا کرتے رہے مگر محترمہ بینظیر سے لے کر آج تک کوئی ایسی نظیر نہیں ملتی کہ لانگ مارچ کی بدولت کوئی حکومت ختم ہوئی ہو،حالیہ دو لانگ مارچ ہوئے جو مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف حکومت کے خلاف کیے اس سے قبل مولانا فضل الرحمان بھی تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کر چکے اہم بات یہ ہے کہ یہ تینوں لانگ مارچ انتہائی پر امن تھے اور کسی قسم کا کوئی ریاستی نقصان نہیں ہوا۔عمران خان کا یہ مطالبہ درست ہے کہ میرے دور حکومت میں تمام سیاسی جماعتوں نے لانگ مارچ کیے اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر حکومت رانا ثناءاللہ کے ہمراہ میدان میں آ جاتی ہے مگر مزاحمتی پریس کانفرنس کر دی جاتی ہے اس کے پیچھے اول وجہ تو یہ ہے کہ جب ادھار کے سیاسی رہنما شیخ رشید خونی مارچ کے بیانات داغیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا اور اداروں کو رپورٹس معقول ہوں گی کہ ایک الگ مزاحمتی جتھہ تیار کیا گیا ہے جو اسلام آباد کے اطراف سے داخل ہو گا یا کچھ روز قبل داخل کر دیا جائے گا تو ریاستی ادارے حرکت میں آئیں گے کیونکہ خان صاحب جس حد تک آگے جا چکے ہیں وہاں خدانخواستہ یہ خدشہ موجود ہے کہ لانگ مارچ کسی انتشار کا شکار نہ ہو جائے۔ مئی میں ہونے والے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا اختتام بھی دو قیمتی جانوں اور درجنوں لوگوں کے زخمی ہونے پر ہوا۔ اس بار سیاسی اعتبار سے پوزیشن مختلف ہے کہ نا صرف سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بلکہ اسلام آباد کے اطراف میں تمام جگہ پر تحریک انصاف کی حکومت ہے جس سے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے لیے بہر حال پریشانی اور ہیجانی کیفیت کا سامنا ہے۔ عمران خان صاحب پانچ ماہ سے لانگ مارچ کے حوالے سے بیانات کے ذریعے حکومت پر دباؤ بڑھا رہے تھے اور سیاسی پنڈت بھی اس بات پر متفق ہو گئے کہ خان صاحب محض لانگ مارچ کا اعلان کریں گے، ملک کے نامور صحافی ارشد شریف کی شہادت پر تحریک انصاف نے ملکی اداروں پر الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دی جس میں خود خان صاحب پیش پیش ہیں جواب میں جبکہ پاک فوج کے ترجمان کیطرف سے ایسے بے ہودہ الزامات کی نہ صرف مزمت کی گئی بلکہ حکوت کو جوڈیشل انکوائری کے لئے خط بھی لکھا گیا ہے۔دوسری طرف خان صاحب تین روز سے ارشد شریف کی شہادت پر عوامی غم و غصہ کو سیاسی طور پر کیش کروانا چاہتے ہیں اور چارج کراؤڈ کے ساتھ لانگ مارچ کی ٹائمنگ کمال کی ہے،حکومت کا اس بارے میں کیا لائحہ عمل ہے کیا ادارے کسی جتھے کو سیاسی مقاصد کے لیے اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت دیں گے ؟ اہم بات تو یہ ہے پاکستانی سیاست میں کبھی لانگ مارچ سے حکومت گھر نہیں گئی اور ایک بار یہ رواج شروع ہو گیا تو مستقبل میں کوئی بھی مزہبی یا سیاسی جتھہ اسلام آباد پر چڑھائی کر دے گا جو ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ عمران خان کے لانگ مارچ کو بزور بازو روکنے کے لیے پرجوش نظر آتے ہیں اور ڈانگ سوٹا تیار کیے بیٹھے ہیں تاہم دیکھنا یہ ہے یہ لانگ مارچ پرامن رہتا ہے یا ڈانگ مارچ میں تبدیل ہوتا ہے جو سیاسی لحاظ سے حکومت یا عمران خان کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور اگر پرامن لانگ مارچ بعد ازاں اسلام آباد میں خان صاحب جلسہ کر کے مارچ کا اختتام کر دیتے ہیں تو خان صاحب کے لانگ مارچ کے اعلان کرنے کی عزت بھی رہ جائے گی اور حکومت ہر دباؤ بھی کم ہو جائے گا اور پھر خان صاحب کامیاب لانگ مارچ کے اور حکومت فلاپ شو کے دعوے کرتے پھریں گے۔زرائع اور اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کا فی الحال منصوبہ پرامن مارچ کا ہے نا کہ اسلام آباد کے محاصرے کا البتہ عوام کی تعداد دیکھ کر خان صاحب موقع پر کچھ بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔۔۔
309 مناظر