• چشتیہ منزل اوکاڑہ پر 75 ویں محفل بسلسلہ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد، ملک کے نامور نعت خوانِ مصطفٰے ﷺ اور قاری حضرات سمیت عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    اوکاڑہ(آفاق منظر سے)چشتیہ منزل اوکاڑہ پر 75 ویں محفل بسلسلہ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد، اس روحانی محفل میں ملک کے نامور نعت خوانِ مصطفٰے ﷺ اور قاری حضرات سمیت عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں لنگرِ عام کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس محفل کے انعقاد کا سلسلہ قیامِ پاکستان 1947 کے بعد حسن چشتی صاحب نے اپنے پیر و مرشد کے حکم سے کیا جو ان کے صاحبزادگان نے آج تک جاری و ساری رکھا ہے۔ آج ان کی تیسری نسل بھی بھرپور طریقے سے اس محفل میں شرکت کرتی ہے اور اس بات کا اعادہ کرتے ہوۓ نظر آتی ہے کہ ہم اپنے آباٶ اجداد اور اسلافراط کے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ ہر سال 12ریبع اول کے مبارک دن بسلسلہ ولادت با سعادت حضرت محمد ﷺ کا جشن منایا جاتا ہے۔ آج کی محفل کی صدرات پیرِ طریقت الحاج سلیم حیدر گیلانی نے کی جبکہ نقابت کے فرائض حافظ ابوبکر سلطانی نے ادا کیے۔ تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت قاری محمد انور الازہری نے حاصل کی۔ مولانا غلام مصطفٰی جمالی نے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر اپنے خصوصی خطاب میں روشنی ڈالی۔ محفل کے منتظمین میں حاجی محمود الحسن چشتی، حاجی مقبول حسین چشتی،محبوب حیسن چشتی، مطلوب حسین چشتی ، جنید حسن چشتی، حسن رضا چشتی، حیدر حسن چشتی اور فضائل حسن چشتی شامل ہیں۔ محفل کے اختتام پر پاکستان اور مسلمانوں کو درپیش مساٸل کے لیۓ دعاۓ خیر کی گٸ اور مرحوم حافظ مقصود حسن چشتی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

    384 مناظر