
حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز
تحریر
شاہدرشید
قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت سے آزاد ملک پاکستان 14 آگست 1947کو وجود میں آیا عمران خان نیا پاکستان تو بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اب ملک کو آزاد کرنے کے لیے حقیقی آزادی مارچ کی طرف جا رہے ہیں وہ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے لیے انکے خلاف آزادی مارچ کرنے جارہے ہیں انکا کہنا ہے حکمرانوں کو گھر بھیجنے تک وہ چین سے بیٹھیں گے وہ آزادی مارچ کے لیے ہر ضلع سے 6000 لوگ اکھٹا کرنے کا سوچ رہے ہیں انکا کہنا ہے جب تک ہر ضلع سے 6000 لوگ اکھٹے نہ ہوئے وہ آزادی مارچ نہیں کریں کے وہ دراصل اس مارچ کو حقیقی آزادی کا نام دے رہے ہیں عمران خان نے کہا کہ جب میں آپ کو اسلام آباد کال دوں گا تو آپ سب نے پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کے لیے مارچ میں شرکت کرنی ہے۔لانگ مارچ اور دھرنوں سے نہ تو حکومتیں گرائی جا سکتی ہیں، نہ ہی بنائی، اور نہ ہی اِن کے ذریعے الیکشن کروائے جا سکتے ہیں۔ تو ’حقیقی آزادی‘ کی الیکشن کروانے کی بظاہر منزل تو ابھی سے دور ہی نظر آتی ہے لانگ مارچ میں عمران خان کے ساتھ کتنے لوگ اسلام آباد پہنچیں گے اور کتنے دھرنا دے کر کتنے عرصے کے لیے بیٹھ پائیں گے، اس کا حتمی فیصلہ آنے والا وقت ہی بتائے گا عمران خان کا خیال ہے کہ آگر وہ ہر ضلع سے 6000 لوگ لانے میں کامیاب ہو گئے یا اس کے قریب قریب لوگ اسلام آباد لے آئیں تو شہرِ اقتدار اور حکومت کو مفلوج کرنے کے ساتھ ساتھ پنڈی کو بھی کوئی فیصلہ لینے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ لیکن ہر ضلع سے 6000لوگ حقیقی آزادی مارچ کے لیے اکٹھے کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ کیا عمران خان خود بھی دن رات دھرنے کے اندر ہی موجود رہیں گے اور اپنا اوڑھنا بچھونا سونا کھانا پینا سب دھرنے کے مقام پر ہی محدود رکھیں گے؟ اس کا جواب بھی 2014 کے دھرنے سے بخوبی حاصل کیا جا سکتا ہے جہاں صرف رات کے اوقات میں تقاریر کی حد تک ہی ڈی چوک کو رونق ملتی رہی اور دن کے اُجالے میں پی ٹی آئی کیمپس ویران اُجاڑ پڑے نظر آتے تھے۔اب دیکھیے یہ حقیقی آزادی مارچ کیا رنگ دکھاتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا میرے خیال سے عمران خان کے لیے اس سے بہتر آپشن اور کوئی موجود نہیں کہ وہ گذشتہ ساڑھے تین سال کی غلطیوں کا اِزالہ کریں، ’معاملات‘ کو ٹھیک کرنے کی طرف توجہ دیں اور اگر واقعی مستقبل قریب میں اپنا وزارتِ عظمیٰ کا کَم بیک چاہتے ہیں تو جارحیت کو بریک لگائیں اور مفاہمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اعتماد سازی کے اقدامات پر اولین اور مکمل توجہ دیں
225 مناظر