• فاطمہ جناح کے کردار کیلئے سجل علی کا انتخاب کیوں کیا گیا؟

    مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح پر بننے والی ویب سیریز میں ان کی زندگی کے چند پہلوؤں کی ترجمانی کی گئی ہے جب کہ کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر سجل علی کی ایک تصویر بھی منظرِ عام پر آئی جس پر انٹرنیٹ صارفین کی رائے تقسیم تھی۔

    بعض لوگوں نے اداکارہ کی ایکٹنگ کو دیکھتے ہوئے انہیں بہترین آپشن قرار دیا جب کہ بعض نے سوال اٹھایا کہ محترمہ فاطمہ جناح کے کردار کے لیے سجل علی کی مطابقت نہ ہونے کے برابر ہے اور ان کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کیا جانا چاہیے تھا۔

    جیو ڈیجیٹل نے ویب سیریز کے ڈائریکٹر دانیال خان سے اس حوالے سے خصوصی گفتگو کی جنہوں نے بتایا کہ دراصل فاطمہ جناح کے کردار کے لیے ایک ایسے ایکٹر کی تلاش تھی جو ان کے چہرے سے ملتا جلتا نہ بھی ہو لیکن ایک اچھا فنکار ہو۔

    475 مناظر