
آج کا دور مطلب پرست دور
تحریر
شاہدرشید
ماضی کی طرف نظر جائے تو یہ وہ دور تھا جب لوگوں میں اپنائیت تھی احساس تھا جب سب ایک دوسرے سے بغیر کسی مطلب کے ملتے تھے کیونکہ یہ دور محبت اور احساس کا دور تھا بغیر مطلب کے ایک دوسرے کا ساتھ دیا جاتا تھا اور ایک دوسرے کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھا جاتا تھا بغیر کسی مقصد اور مطلب سے ایک دوسرے کے گھروں میں آیا جایا جاتا تھا پرانے دور کی نسبت اگر ہم آج کے دور کو دیکھیں اور اپنے اردگرد گرد نظر دوڑائیں تو ہم یہی دیکھیں گے کہ اب ہمیں مطلب کے بغیر کوئی ایک دوسرے کو ملتا نظر نہیں آئے گا اب مطلب کے بغیر دوسرے کو اہمیت ہی نہیں دی جاتی میں نے دیکھا ہے جو کل کو بہت برا لگتا تھا مطلب کے لیے وہ بہت اچھا بن جاتا ہے جس سے ملنا پسند نہیں کیا جاتا تھا مطلب کے لیے اسے ملا جاتا ہے اسے اپنے گھر میں بلا کر پروٹوکول دیا جاتا ہے یہ دور صرف مطلب کا دور ہے آج ہمارے اندر یہ سوچ پیدا ہو گئی ہے آگر کوئی کسی کو زیادہ اہمیت دے تو ہم میں سے بہت سے لوگ یہی سوچتے ہیں کہ ،یقینا اسے کوئی ”مطلب“ہی ہوگا۔ ہمارے ایسا سوچنے کی وجہ بھی یہ ہی ہے کہ آج لوگ مطلب کے بغیر ایک دوسرے کو ملنا بھی پسند نہیں کرتے آج کے دور میں ہم مطلب پرستی کی وجہ سے اپنوں کو کھو رہے ہیں کیونکہ جب ہمارا مطلب پورا ہو جاتا ہے ہم دوبارہ ملنا بھی پسند نہیں کرتے اس مطلب پرستی نے ہمیں ایک دوسرے سے بہت دور کر دیا ہے اس مطلب پرستی نے احساس کو چھین لیا ہے اپنائیت چھین لی ہے عزت چھین لی ہے
جب تک زر , زر لُٹاؤ گے زیردست ہے دنیا —– ذرا سا ہاتھ کھنیچ کر دیکھو کتنی مطلب پرست ہے دُنیا —–
259 مناظر