• دعا صبر یقین

    تحریر

    شاہدرشید

    دعا کو ہوا کی طرح مسلسل چلتے رہنا چاہیے اور ہر وقت ہر جگہ ضرور موجود ہونا چاہیے دعا کو کبھی غیر حاضر نہ ہونے دو اسکی حاضری لگواتے رہنا چاہیے کچھ دعائیں تو مانگنے کے ساتھ ہی پوری ہو جاتی ہیں کچھ میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہےاورکچھ آپ کی مرضی کے مطابق پوری نہیں ہوتیں ہر چیز میں اللہ تعالی کی بہتری شامل ہے وہ بہتر جاننے والا ہے دعا کو معمولی چیز نہیں سمجھنا چاہیے دعائیں تقدیر بدل دیتی ہیں اور دعا کرتے رہنا چاہیے دعا اللہ تعالی سے رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے اس سے اللہ تعالی کے ساتھ تعلق قائم رہتا ہے دعا سے اللہ تعالی کے غصہ کی آگ ٹھنڈی ہوتی ہےدعا اللہ تعالی کی ذات پر بھروسہ کی گائیڈ لائن بھی ہے دعا آفت و مصیبت کو روکتی ہے دعا مسلمان کا ہتھیار ہے ربِ کریم کے نادیدہ خزانوں کی چابی ہے دعا مومن کا بہت اہم خزانہ ہے دعا کی قبولیت میں یہ بات شامل ہے کہ انسان اللہ کی اطاعت وفرمانبرداری کرے خوب بندگی کرے تقوی اور پرہیزگاری کی راہ پے چلے صبر کے معنی ہیں کسی خوشی مُصیبت غم اور پریشانی وغیرہ کے وقت میں خود کو قابو میں رکھنا انسان کی زندگی میں بیشتر ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن میں انسان جذبات سے باہر ہوجاتا ہے اور غصے سے رگیں پھڑکنے لگتی ہیں دل چاہتا ہے کہ فوری طورپر انتقامی کارروائی کی جائے تاکہ اگلے کو سبق سکھایا جا سکے جیسا بھی ہوسکے سامنے والے کو اپنی طاقت کا ایسا کرشمہ دکھایا جائے وہ یاد ہی رکھے غصہ شیطانی اثر ہے شیطان انسان کو مختلف تدابیرکے ذریعہ ابھارنا چاہتا ہے تاکہ وہ جذبات میں آکر کوئی ایسا کام کربیٹھے جو اس کے لیے نقصان کا باعث بنے اسی لیے قرآن نے ہمیشہ عفو و درگزر کی تعلیم دی ہے اور یہ پیغام دیا ہے کہ معاف کرنے والوں کے لیے آخرت میں بڑا اجر ہے اسلام نے جذبات میں آکر کسی فیصلہ کی اجازت نہیں دی ہے صبر کی تلقین کی ہے اسی طرح اگر کوئی نقصان ہو جاۓ تو اس پر ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے آگر ہم صبر کا دامن نہ پکڑیں گے تو ہم مزید مشکلات میں مبتلا ہو جائیں گے لڑائی جھگڑوں میں بھی ہمیں رشتوں کو قائم رکھنے کے لیے صبر کا دامن پکڑنا چاہیے تاکہ ہم رشتوں کو ٹوٹنے سے بچا سکیں صبر سے ہماری زندگی آسان ہو جاتی ہے کیونکہ ویسے بھی اللہ صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اورصبر کرنے والوں سے محبت کرتا ہے اور صبر کا پھل میٹھا ہوتا زندگی کے ہر موڑ پر صبر ہی ہے جو ہمیں جینے کا حوصلہ دیتا ہے اور ہمیں زندگی کی ایک امنگ دیتا ہےیقین کا مطلب ماننا ہے یقین اللہ پاک کی ایک نعمت ہی ہے آگر یقین انسان کی زندگی میں نہ ہوتا تو انسان کی زندگی کچھ نہ ہوتی ہماری زندگی میں یقین کا عمل بہت پایا جاتا ہے ہم دعا بھی مانگتے ہیں وہ بھی یقین سے مانگتے ہیں کہ ضرور پوری ہو گی بیمار کو یہ یقین ہوتا ہے کہ وہ ٹھیک ہو جاۓ گا اگر اسے یہ یقین ہو کہ وہ ٹھیک نہیں ہو گا تو اسکی زندگی ختم ہو جاۓ گی اسی طرح مسافر کو یقین ہوتا ہے کہ وہ منزل تک پہنچ جاۓ گا آگر اسے یہ یقین ہو کہ وہ کبھی منزل پر نہیں پہنچ پائے گا تو وہ کبھی سفر نہیں کر ے گا.
    یقین کی دوڑ بہت ہی زیادہ مضبوط ہوتی ہے چاہے آپ سمندر کے کنارے پے کھڑے ہوں یا موت کے دہانے پر آپکو یہ یقین ہوتا ہے اللّہ ہے وہ بس سب بہترکردے گا بس اللہ پے مکمل یقین ہونا چاہیے کیونکہ وہی تو ہے جو آزمائش اور مصیبت پریشانی سے نکالتا ہےوہ اپنے بندے کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا ہمیشہ ہر پل ہر لمحہ ساتھ ساتھ رہتا ہے کامیابی انکے ہی قدم چومتی ہے جنہیں اپنی منزل کو پانے اور اپنے خوابوں کے شرمندہ تعبیر ہونے پر پورا یقین ہوتا ہے ۔اور یہ یقین ہی ہر کام کے پورا ہونے کی بنیاد ہوتی ہے ۔

    233 مناظر