• لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے 13 لاپتہ افراد کو اپنے پیاروں سے ملوا دیا

    پی آر او انویسٹی گیشن ونگ، لاہور۔
    20ستمبر 2022(ph: 04236306601)

    لاہورانویسٹی گیشن پولیس نے 13 لاپتہ افراد کو اپنے پیاروں سے ملوا دیا۔

    انویسٹی گیشن شیرا کوٹ نے 12سالہ محمد علی کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کیا،

    انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی نے سمن سردار اور طیبہ بی بی کو ڈھونڈ نکالا،

    انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ نے 19سالہ نبیلہ کو تلاش کر کے اپنو ں سے ملوایا،

    گلشن اقبال انویسٹی گیشن نے 11سالہ نور حسن کو تلاش کر لیا،

    انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن نے زنیرہ کو تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا،

    انویسٹی گیشن راوی روڈ نے18سالہ سمن کو ڈھونڈ نکالا، ورثاء کے سپرد کر دیا گیا،

    انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد نے17سالہ مہوش اور 16سالہ آمنہ کو تلاش کیا،

    انویسٹی گیشن نواب ٹاؤن نے 17سالہ عقیلہ اور 22سالہ کرن کو ورثاء سے ملوا دیا،

    ہربنس پورہ انویسٹی گیشن نے 13سالہ ایان علی کو تلاش کیا،

    انویسٹی گیشن اسلامپورہ نے 10سالہ نیہا اور 11سالہ مریم کو والدین سے ملوا دیا،

    لواحقین کی درخواست پر ان کے پیاروں کو تلاش کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل

    195 مناظر