
رینالہ خورد : سید گلزار حسنین شاہ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف کی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا سے ملاقات
رینالہ خورد (اعجازطاہرقادری سے) سید گلزار حسنین شاہ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف امیدوار قومی اسمبلی NA-137 چوہدری سلیم صادق جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا سے خصوصی ملاقات۔ دوران ملاقات آپ نے قومی اسمبلی کے حلقے کے دوستوں کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اور سید گلزار حسنین شاہ نے اپنی تصنیف کردہ کتابوں کا سیٹ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا کو گفٹ کیا اور آئندہ ماہ آنے والے فنڈز کی اسکیموں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا نے حلقہ کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور واضح کیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا
378 مناظر