• قیمہ مٹر بریانی بنانے کی ترکیب

    قیمہ آدھا کلو
    چاول تین پیالی
    مٹر دو پیالی
    نمک حسب ذائقہ
    ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
    کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    پیاز تین عدد درمیانی
    آلو چار عدد
    ٹماٹر تین عدد درمیانے
    پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
    ہلدی ایک چائے کا چمچ
    پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
    دہی آدھی پیالی
    ہری مرچیں دو سے تین عدد
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    کوکنگ آئل حسب ضرورت

    آلوؤں کو چھیل کر دو ٹکڑے کر لیں اور کوکنگ آئل میں ہلکی آنچ پر فرائی کرنے رکھ دیں
    پین میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں دو عدد باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
    جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں قیمہ اور فرائی کئے ہوئے آلو ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔جب قیمے کا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اچھی طرح بھون کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر چولہے سے اُتار لیں۔
    علیحدہ پین میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،کالی مرچ،ہری مرچیں اور مٹر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
    چار پیالی پانی ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں،دس سے بارہ منٹ بعد جب پانی ابلنے پر آ جائے تو اس میں چاول (پہلے سے دھو کر رکھے ہوئے) ڈالیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔
    پانی خشک ہونے پر چاولوں کو ہلکا سا ملائیں اور آدھے چاول الگ نکال لیں،اس میں بھنے ہوئے قیمے کی تہہ لگائیں اور چاول ڈال کر ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔
    گرم گرم ڈش میں نکال کر اس منفرد بریانی کا دہی والے سلاد کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

    414 مناظر