• چونیاں محکمہ مال کے افسران کےآشیر باد سے ایک پٹواری سب پے بھاری

    تفصیلات چوہدری عارش سندھو سے چونیاں محکمہ مال حلقہ چونیاں ہٹھار کے پٹواری کی بدمعاشیاں عروج پر اپنی من مرضی اور اجارہ داری سے غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کی بھرمار اور عدالت عظمی کا حکم ہوا میں اڑا کر رکھ دیا اور فرد ریکارڈ فردبیعہ انتقالات کی من مرضی کی فیسیں لینے لگا حلقہ پٹواری نے نوٹوں کی چمک کو سامنے رکھتے ہوے غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کے انتقالات رجسٹریاں زرعی رقبہ میں ڈال کر گورنمنٹ کے خزانہ سرکار کو دونوں ہاتھوں سے چونا لگا رہا ہے حکومت پنجاب نے حکم نامہ جاری کیا ہوا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کے انتقالات اور رجسٹریاں نا کی جائیں مگر موجودہ محکمہ مال کی ملی بھگت سے اس کے برعکس کمرشل اراضی کو زرعی بنا کر بیچا جا رہا ہے اور زرعی رقبے میں غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمیں دھڑلے سے بن رہی ہیں علاقائی سیاسی و سماجی حلقوں کا ڈی سی قصور سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کی نمبر خسران کے مطابق اعلی سطح انکوائری کی جاے تو سب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جاے گا۔

    Arish sindhu, bureau chief chunniya

    294 مناظر