
حرا مانی نے دعا زہرا کے والدین سے معافی مانگ لی
اداکارہ حرا مانی نے دعا اور ظہیر سے متعلق بیانات دینے پر دعا کے والدین سے معافی مانگ لی۔
معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعا زہرا کے والدین سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے میں نے ایک اسٹوری شیئر کی تھی، اسٹوری میں دعا زہرا اور ظہیر کے حق میں دعا کی گئی تھی، تب تک مجھے ظہیر اور دعا کیس کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا کہ یہ اغوا کا معاملہ ہے اور دعا زہرا بالغ نہیں ہے۔
362 مناظر