
کوک سٹوڈیو دبئی میں پہلے لائیو کنسرٹ کیلئے تیار
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزِک شو کوک سٹوڈیو متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پہلی مرتبہ لائیو کنسرٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔کوک سٹوڈیو کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطاب، کوک اسٹوڈیو لائیو رواں سال 14 اکتوبر کو دبئی میں ڈیبیو کرے گا۔
اس میوزک سیریز نے بہت سے باصلاحیت گلوکاروں اور نغمہ نگاروں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
لائیو شو کے دوران اسٹیج پر پرفارم کرنے والے موسیقاروں اور گلوکاروں کے ناموں کا باضابطہ طور پر جلد ہی اعلان کیا جائے گا، شائقین یہ امید کر سکتے ہیں کہ طویل عرصے سے چلنے والے اس میوزیکل شو کے لائیو کنسرٹ کے لیے شو کے سیزن 14 میں زبردست پرفارمنس سے دنیا بھر میں موجود موسیقی کے مداحوں کے دل جیتنے والے فنکاروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
338 مناظر