
ٹرسٹی وزیر اعلی اور محدود اختیارات
تحریر
شاہدرشید
ٹرسٹی وزیر اعلیٰ جسے نمائشی وزیراعلی بھی کہ سکتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ٹرسٹی وزیراعلی کے اختیارات محدود ہوں گے وہ انتظامی اقدامات، تقرر اور پولیس کارروائی کے ذریعے اپنی جماعت اور حامیوں کو کسی طرح سیاسی فائدہ نہیں دے سکتے اور اگر میرٹ کے برعکس تقرریاں ہوئیں تو وہ کالعدم کر دی جائیں گی پارلیمانی اُمور کے ماہر احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ انھوں نے پہلی مرتبہ عدالت کی جانب سے یہ ‘ٹرسٹی شپ‘ کی اصطلاح استعمال ہوتے دیکھی ہےوہ کہتے ہیں کہ عام آدمی تو اس طرح کی کئی اصطلاحات استعمال کرتے رہتے ہیں لیکن ‘ایک عدالت کی جانب سے جب اس طرح کی کوئی اصطلاح استعمال کی جائے تو اس کی کوئی آئینی یا قانونی بنیاد ہونی چاہیے۔ہمارے آئین میں کبھی بھی ٹرسٹی وزیر اعلیٰ کی اصطلاح استعمال نہیں ہوئی، نگران وزیر اعلیٰ اور نگران وزیر اعظم ہوتا ہے اور یہ اصطلاحات آئین میں بھی موجود ہیں ‘لیکن یہ تو بڑی عجیب سی چیز تھی اسی لیے مجھے لگا کہ جیسے یہ ایک جدت یا نئی ایجاد ہے، جیسے آئین کے اندر ایک نئی چیز لکھی جا رہی ہے اور ہم کم از کم عدالتِ عظمیٰ سے اس کی توقع نہیں کرتے۔عدالت نے حمزہ شہباز کو پیر تک یعنی فیصلہ آنے تک ٹرسٹی وزیراعلی بنا دیا ہے حمزہ شہباز نے وزیراعلی کا حلف تو لے لیا ہے لیکن انکو اس حلف کا کوئی فائدہ حاصل نہیں سپریم کورٹ کے اس حکم کے ‘حمزہ شہباز کابینہ بنا سکتے ہیں مگر وہ جتنی چھوٹی ہو سکتی ہے ہونی چاہیے
ٹرسٹی وزیر اعلیٰ بنانا، کابینہ کا سائز کم سے کم کرنا اور اختیارات محدود کرنے والی چیزیں ‘آئین کو دوبارہ لکھنے کے مترادف‘ سمجھی جائیں گی کیونکہ آئین میں یہ چیزیں پہلے سے موجود نہیں ہیں۔‘