• مٹن لیگ روسٹ بنانے کی ترکیب

    بکرے کی ران ایک سے ڈیڑھ کلو
    سرکہ آدھی پیالی
    ادرک لہسن پسا ہوا 2 کھانے کے چمچ
    سویا سوس 2 کھانے کے چمچ
    دہی ڈیڑھ پیالی
    نمک حسب ذائقہ
    لیموں 3 عدد
    تیل 4 کھانے کے چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
    سفید زیرہ بھنا ہوا 1/4 چائے کا چمچ

    ران کو صاف کروا کر اس کی ہڈی توڑ کر گہرے کٹ لگوا لیں تاکہ مسالہ اچھی طرح سے گوشت میں جذب ہو جائے۔
    تمام اجزاء کو کسی بڑے باؤل میں اچھی طرح مکس کر لیں اور ران دھو کر مسالوں کا آمیزہ لگا کر کانٹے کے ساتھ اچھی طرح گود لیں تاکہ مسالہ اندر تک اچھی طرح چلا جائے،پھر ران کو دو گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔
    اب ایک دیگچی میں مسالہ لگی ران رکھ کر ہلکی آنچ پر رکھ کر ڈھک دیں،جب پانی خشک ہو جائے تو تیل ڈال دیں۔
    اگر گوشت کچا ہو تو ایک پیالی گرم پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
    آدھے گھنٹے بعد مزیدار روسٹ تیار ہو جائے گا،گرم گرم روٹی یا نان کے ساتھ شروع کریں۔

    493 مناظر