مظاہروں کا ڈرامہ امریکی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں۔ جوبائیڈن
امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کو بغاوت کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
اپنے خطاب میں امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مظاہروں کا ڈرامہ امریکی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں۔ انہوں نے کہا نمائندگان کو ہراساں کیا گیا، ووٹ کاتقدس پامال کیا گیا، یہ اختلاف نہیں لاقانونیت ہے، اسے ختم ہونا چاہئیے۔
انہوں نے اپیل کی کہ مظاہرین گھروں کو واپس چلے جائیں۔ جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ سے بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کرادار ادا کرنے کی اپیل کی ہے
Advertisements