• ہمارے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے: اُشنا شاہ

    پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے اچانک انتقال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میمرز اور سوشل میڈیا صارفین کو خوب سُنائی۔

    اُشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عامر لیاقت حسین کو ایک عورت نے عوامی طور پر برہنہ کر دیا تھا جس سے اُنہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی، وہ بےعزت ہو کر دُنیا سے چلے گئے۔ جس کسی نے بھی ان ویڈیوز کو شیئر کیا، ان کا مذاق اُڑایا، ان پر ہنسا، اُن سب کے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے اور ہمارے ہاتھوں پر بھی اُن کا خون ہے۔

    192 مناظر