• میرٹ نیوز نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    روزنامہ میرٹ نیوز خبر کی صداقت اور واقعی میرٹ پر اور انتہائی تیز انداز میں خبریں فراہم کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔میرٹ نیوز نے اپنی مثبت ساکھ کی وجہ سے انتہائی مخلص اور ایماندار ٹیم تیار کی جو دلجمعی اور اخلاص کے ساتھ اپنے اپنے علاقہ کی خبریں ادارے تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔
    اب بات کرتے ہیں اس سرپرائز کی کہ میرٹ نیوز بہت جلد میرٹ کورئیر سروسز کے نام سے کورئیر کمپنی لانچ کر رہا ہے جس کو مختصر کر کے ایم سی ایس کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔جس کے اس وقت دفاتر بیلجیئم،فرانس،امریکہ, ملائیشیا اور پاکستان میں کھول دیئے گئے ہیں اور چند روز تک اس سروس کا باقاعدہ آغاز انشاء اللہ ہو جائے گا۔میرت کورئیر سروسز کے بانی ملک ندیم جن کا تعلق بیلجیئم اور جاوید کمیانہ جو میرٹ نیوز کے ایڈیٹر ہیں۔پاکستان اور بیرون ملک سے آغاز کیے جانے والی سروس میرٹ کورئیر سروسز تجربہ کار افراد کی ٹیم پر مشتمل ہے اور عوام کو ایم سی ایس کی سروس بہت پسند آئے گی۔ایم سی ایس کے بانی ملک ندیم اور جاوید کمیانہ سب سے پہلے میرٹ نیوز کی ٹیم کو ترجیح دیتے ہوئے ٹیم کا حصہ بنائیں گے اور ایک ایسا بزنس آئیڈیا دیں گے جس کے باعث ہر بندہ ایم سی ایس کا بزنس پارٹنر ہو گا۔دعا گو ہیں کہ آللہ کریم میرٹ نیوز کی طرح میرٹ کورئیر سروسز کو بھی دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین
    مشال امتیاز
    انچارج نمائندگان پاکستان و سوشل میڈیا انچارج میرٹ گروپ

    281 مناظر