
حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ
حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کے گورنر کی حیثیت سے مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی اور وہ آج عہدہ چھوڑ دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ بدھ سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ معیاد ختم ہو رہی ہے ، ان کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، میں نے ان سے بات کی ہے اور انہیں حکومت کے فیصلے کے بارے میں بتایا ہے۔
127 مناظر